16 ستمبر 2017 - 17:09
ایرانی اداکاروں نے غدیر فیسٹیول سے انعامات حاصل کرنے کے بعد کیا کہا؟

نجف اشرف میں غدیر بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول میں سنیما اداکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران چار ایرانی سنیما اداکاروں کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجف اشرف میں غدیر بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول میں سنیما اداکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران چار ایرانی سنیما اداکاروں کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا۔
فرہاد اصلانی، شہرزاد کمال زادہ، شقائق فراہانی اور نسرین مقانلو وہ چار ایرانی اداکار ہیں جنہیں غدیر میڈیا فیسٹیول میں گرانقدر انعامات عطا کئے گئے، انعامات حاصل کرنے کے بعد ان اداکاروں نے فیسٹیول میں موجود افراد سے مخاطب ہو کر کہا۔


فراہانی: میری یہ تمنا ہے کہ کوئی بچہ کبھی کسی جنگ کے منظر کو نہ دیکھے
محترمہ شقائق فراہانی نے اپنا انعام حاصل کرنے کے بعد کہا: غدیر فیسٹیول کے عہدیداروں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ داعش کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے مجاہدین کے ویڈیو کلیپ دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہوں۔ اور میری یہ تمنا ہے کہ کوئی بچہ کبھی کسی جنگ کے منظر کو نہ دیکھے۔


اصلانی: اصلی انعام مجاہدین کے لیے ہے
فرہاد اصلانی جنہوں نے مختار نامہ سیریل میں اداکاری کی اور اس وجہ سے وہ عراق میں کافی مقبول واقع ہوئے نے اس فیسٹیول میں انعام پانے کے بعد کہا: میرے لئے یہ باعث فخر ہے کہ میں اس فیسٹیول میں موجود ہوں۔ اصلی انعام تو ان مجاہدوں کو ملنا چاہئے جنہوں نے دھشتگردی کے مقابلے میں جنگ کی ہے۔ عالم اسلام کے لیے امن و شانتی کی امید کرتا ہوں۔


کمال زادہ: قاسم سلمانی اور مجاہدوں کو سلام کرتی ہوں
ایران کی نوجوان اداکار محترمہ شہزاد کمال زادہ نے اس فیسٹیول سے انعام حاصل کرنے کے بعد کہا: مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں نجف اشرف جیسے مقدس شہر میں موجود ہوں۔ امید کرتی ہوں کہ اسلامی ممالک کے درمیان ثقافتی اور فنکاری کے میدان میں مزید تعامل حاصل ہو تاکہ ہم اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا میں پہچنوا سکیں۔ میں یہاں پر جنرل قاسم سلیمانی اور تمام مجاہدین مزاحمت کو سلام کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ داعش کا منحوس سایہ امت مسلمہ کے اوپر سے ختم ہو جائے۔ اور برما میں ہونے والے دردناک واقعات سے بھی بہت رنجیدہ ہوں، انشاء اللہ پوری دنیا میں امن و سکون کی فضا قائم ہو جائے۔


مقانلو: مجھے بہت خوشی ہے کہ شہداء کی یاد کو تازہ کیا گیا
مختار نامہ سیریل کی ایک اور اداکار محترمہ نسرین مقانلو نے بھی اپنا انعام حاصل کرنے کے بعد کہا: میں بہت شکرگزار اور خوش ہوں اس بات سے کہ اس خوبصورت دن میں ہم نے ان شہیدوں کی یادوں کو تازہ کیا جو ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کی یاد ہمارے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔ خداوند عالم محبت اور مہربانی کو پسند کرتا ہے، اور میری یہ تمنا ہے کہ روئے زمین کے تمام لوگ عشق و محبت اور امن و شانتی کے ساتھ زندگی گزاریں۔ یا علی
قابل ذکر ہے کہ گیارہواں غدیر بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول جمعرات کو نجف اشرف کی کوفہ یونیورسٹی میں شروع ہوا اور آج بروز سنیچر کو اختتام پذیر ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲